پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ اضافے کا امکان‘ اعلان ماہ کے آخر میں ہوگا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء) نواز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیٹرول ایک روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل اور جیٹ فیول میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اس اضافہ کو بنیاد بنا کر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹراوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری مہینے کی 30 تاریخ سے قبل وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرنے کے پابند ہیں حکومت اوگرا کی سمری کی بنیاد پر ہی قیمتوں میں ردوبدل کرتی ہے۔ اس ماہ عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اس لئے ملکی مارکیٹ میں بھی اضافہ یقینی ہے۔