تحریک انصاف بڑے پن کا مظاہرے کرے اور حقائق کو تسلیم کرے،نواز شریف، ملک کواتنی بلندیوں تک لے جائیں گے کہ کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکے گا،ہم نے سیاست میں ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ بند کر دیا،حکومت کو کام سے روکنے والوں کو تعمیری کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہوں،پاکستان کیلئے حب الوطنی کا جذبہ کسی سے کم نہیں ،خزانے کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کررہے ہیں،وزیر اعظم کا گل پور پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:29

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کواتنی بلندیوں تک لے جائیں گے کہ کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکے گا،ہم نے سیاست میں ٹانگیں کھیچنے کا سلسلہ بند کر دیا ہے،حکومت کو کام سے روکنے والوں کو تعمیری کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہوں،پاکستان کیلئے حب الوطنی کا جذبہ کسی سے کم نہیں ہے،خزانے کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کررہے ہیں ،ضمنی الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیا جارہا ،تحریک انصاف بڑے پن کا مظاہرہ کرے اور حقائق کو تسلیم کرے۔

جمعرات کے وز وزیر اعظم نے کوٹلی میں گل پور پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب میں وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف ،وزیر مملکت عابد شیر علی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ،وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے پونچھ پر لگائے جانے والے 102 میگاواٹ کے گل پور پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھادیا ہے ،گل پور بجلی منصوبے کی کل لاگت 31 کروڑ ڈالر ہے جس سے سالانہ 47.5 کروڑ یونٹ سستی بجلی میسر آئے گی،پن بجلی کے شاندار منصوبے کے آغاز پر خوشی ہے، منصوبے پر 33 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور منصوبہ آئندہ 4 سال میں مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، ایل این جی سے 3 ہزار 600 میگاواٹ بجلی کے 3 منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ ہماری ترجیح وافر مقدار میں سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے کم کر کے 6 گھنٹے تک لے آئے ہیں جبکہ 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں واضح کمی آئی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے سے 6 گھنٹے کردی، پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، حکومت سستی بجلی پیدا کرنے پر بھی زور دے رہی ہے اور صنعتوں کو مزید سستی بجلی فراہم کریں گے، گل پورین منصوبے کو کورین کمپنی 100 فیصد سپانسپر کر رہی ہے اور ان سے مزید پراجیکٹ پر کام کے لئے کہا ہے،وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پہلے کچھ لوگوں نے کہا کہ این اے 122 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور جب دوبارہ انتخاب میں بھی انھیں شکست ہو گئی تو صرف 48 گھنٹوں میں فیصلے کو جھٹلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیسہ بنانا چاہتے تو 180 ارب روپے کی کرپشن کر سکتے تھے لیکن ہمارا یہ شیوا ہی نہیں ہے، ہم نے تو قوم کے 120 ارب روپے بچائے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی کے سفر پر لے جانا چاہتی ہے لیکن کچھ لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔وزیر اعظم نے نجی کمپنیوں کو بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری دعوت بھی دی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر خطہ کی ترقی کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں،آزاد حکومت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ،گل پور پن بجلی منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی اور عوام کو روز گار ملے گا ،ضمنی الیکشن کے نتائج پر وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نتائج تسلیم نہیں کررہی ہے ،حقائق کو تسلیم کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے سب سے بڑا جلسہ کیا ہے لیکن وہاں پر ان کے امید وار کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے ،تحریک انصاف والے اپنے امیدوار کی ضمانت ضبط کرانے والے اپنی سیاسی سنجیدگی پر غور کریں،اوکاڑہ میں مسلم لیگیوں کے درمیان مقابلہ تھا ،آزاد امید وار ن لیگ کی ٹکٹ پارٹی الیکشن لڑتا تو انہیں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ ملتے ،وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ آزاد امید وار ریاض الحق جج کو پارٹی ٹکٹ نہ دیکر غلطی کی تھی ،وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ ٹانگیں کھینچنے کا باب بند ہوگیا ہے لیکن ایسے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں تو حکومت کے ساتھ تعمیراتی کاموں میں حصہ لیں۔

میچور سیاستدان بننے کے لئے میچورٹی دکھانی ضروری ہے، انتخابات کا نتیجہ قوم کے سامنے ہے اور اب تمام سیاسی جماعتوں کو حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے،مسلم لیگ (ن) نے پاکستان میں تعمیری سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کی، ملک کی ترقی اور خوشحالی کا عزم کیے ہوئے ہیں اور اب قوم ترقی کا راستہ روکنے والوں کو آئینہ دکھائے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کا باب بند کردیا لیکن کچھ لوگ نہیں سمجھ رہے اور مسلسل روڑے اٹکا رہے ہیں جنہیں تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہوں۔

ہم ملک کو ترقی کے سفر پر لے جانا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، حکومت کو کام سے روکنے والے مثبت سفر میں ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں، ہٹ دھرمی پاکستان کی خدمت نہیں، تعمیری سیاست ہی ملک کو تعمیر کر سکتی ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے