حکومت کو اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کاعلم ہوتاتوضرورانکے خلاف ایکشن لیاجاتا،سابق وزیر دفاع احمد مختار ، اسامہ کی موجودگی سے متعلق اس وقت کے وزیراعظم اورآرمی چیف کو علم نہیں تھا،افغانستان میں داعش نے سراٹھالیاہے ، سابق سیکرٹری دفاع نعیم خالد

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)سابق وزیردفاع احمدمختارنے کہاہے کہ حکومت کوالقاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کاعلم ہوتاتوضرورانکے خلاف ایکشن لیاجاتا،جبکہ سابق سیکرٹری دفاع نعیم خالدنے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش نے سراٹھالیاہے ،پاکستان میں اسامہ کی موجودگی سے متعلق اس وقت کے وزیراعظم اورآرمی چیف کوکوئی علم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیردفاع احمدمختارنے کہاکہ سی این این اینڈ آئی بی این نے میرے انٹرویوکوتوڑمروڑکرچلایا،مجھ سے منسوب انٹرویو کو بھارتی ٹی وی غلط رنگ دیکرالفاظ کی ہیراپھیری کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف شوشہ چھوڑنابھارتی صحافیوں کاوطیرہ ہے اس پراپیگنڈہ کی تردیدکرناضروری ہے جبکہ سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالدکاکہناتھاکہ سابق وزیردفاع احمدمختارکے انٹرویومیں پرانی باتیں دہرائی گئی ہیں ،اس وقت کے وزیراعظم اورآرمی چیف کواسامہ کی پاکستان میں موجودگی بارے کوئی علم نہیں تھا،انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی آیس نے افغانستان میں سراٹھالیاہے پاکستان خطے میں امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتاہے