آزادامیدوار ریاض الحق جج نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی یقین دھانی کرائی ہے،میاں عبدالمنان کا دعوی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما میاں عبدالمنان نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے144اوکاڑہ سے کامیاب ہونے والا امیدوار ریاض الحق جج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء میاں عبدالمنان نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات آزاد امیدوار ریاض الحق سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) میں ہی شمولیت اختیار کرینگے کیونکہ مسلم لیگ(ن) سے خون کا رشتہ ہے واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان نے بھی ریاض الحق کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی اپنی پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی ہے