پندرہ نومبر کو تاجر برادری کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے گا ،اسحاق ڈار،حکومت اور تاجر برادری کے مابین سولہ نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ طے کیاجائے گا، پریس کانفرنس

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پندرہ نومبر کو تاجر برادری کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے گا ۔ حکومت اور تاجر برادری کے مابین سولہ نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ طے کیاجائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے تاجر برادری کے اجمل بلوچ گروپ سے مذاکرات کرنے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے اٹھارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا جس میں سولہ نکات پر حکومت اور تاجر برادری کے مابین اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں آج ایک خصوصی کیمٹی قائم کی جائے گی جو ان تمام نکات پر غور کرنے کے بعد ایک رپورٹ پندرہ نومبر تک دے گی جس کے بعد تاجر برادری کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان پندرہ نومبر کو کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح پر بات چیت کمیٹی کی سفارشات موصول ہونے کے بعد کی جائے گی ۔