چیف الیکشن کمشنر کا آرمی چیف کو خط‘ پر امن ضمنی انتخابات کروانے میں مدد پر اظہار تشکر

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا آرمی چیف کو خط‘ پر امن ضمنی انتخابات کروانے میں مدد پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے پر امن انتخابات کروا کر الیکشن کمیشن کو ایک آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا موقع دیاہے۔

خط میں مزید کہا ہے کہ آرمی کے جوانوں کا کردار قابل تعریف ہے انہوں نے انتخابات کے اندر دھاندلی اور دیگر بے ضابطگیوں کو روکا ہے آرمی کے جوانوں نے پیشہ وارانہ امور کو نبھاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ہے جو کہ قابل تحسین ہے چیف الیکشن کمشنر نے ڈی جی ایم او اور دیگر متعلقہ افسران کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کیا ہے۔