لاہور ، انسداد دہشت گردی عدالت میں قصور ویڈیو سکینڈل کا چالان پیش

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور ویڈیو سکینڈل کا چالان پیش کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور ویڈیو اسکینڈل کا 107 صفحات پر مشتمل چالان پیش کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

چالان کے مطابق قصور ویڈیو سکینڈل بارے میں 239 بچوں کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو سکینڈل میں 15 ملزمان قصور وار قرار دیئے گئے ملزمان بچوں اور انکے خاندان کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتے تھے۔