سندھ میں داعش نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف،سی ٹی ڈی نے 53 دہشت گردوں پر مشتمل فہرست بھی تیار کرلی ،کراچی میں 300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ، خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)سندھ میں داعش کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،سی ٹی ڈی نے 53 دہشت گردوں پر مشتمل فہرست بھی تیار کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقب داعش کا امیر ہے، شاہد کھوکھر حیدرآباد کا رہنے والا ہے، میرپورخاص سے تعلق رکھنے والا بلال بھی داعش کا دہشت گرد ہے، دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

علی رحمان اور طیب نامی نوجوان کا تعلق کراچی سے ہے، علی رحمان اور طیب شعبے سے انجینئر ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرکراچی میں 300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی۔شہر قائد میں300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے اعلٰی حکام کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں10 کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں جن کے 66 کمانڈرز سرگرم عمل ہیں۔ ہر کمانڈر 5 سے6 دہشت گردوں پر مشتمل گروپ چلا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے کچھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔جبکہ چند کالعدم تنظیموں کو سیاسی اور رفاہی اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ کچھ کالعدم تنظیمیں باہمی اشتراک سے کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :