پیپلز پا رٹی پنجاب سے ختم ہو چکی ہے جس کی مثال حا لیہ الیکشن ہیں،پرویز مشرف، تحریک انصاف و دیگر جما عتوں کے کا رکنوں کے یہ تک پتہ نہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے، جلسے سے ٹیلیفونک خطاب

منگل 13 اکتوبر 2015 09:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء)آل پا کستان مسلم لیگ کے سر براہ و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی پنجاب سے ختم ہو چکی ہے جس کی مثال حا لیہ الیکشن ہیں تحریک انصاف و دیگر جما عتوں کے کا رکنوں کے یہ تک پتہ نہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے پنو عاقل کے قریبی گا وٴں حا جی خان چا چڑ میں آ ل پا کستان مسلم لیگ کے منعقدہ جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اس وقت سیا سی خلا ء ہے سندھ کے عوام پیپلز پا رٹی کوپسند نہین کرتے ہیں مگر اس کے علاوہ ان کے پاس کو ئی چوائس نہیں ہے ہمیں سندھ میں ایک طا قتور اور منظم جما عت لا نا ہو گی اور ہمیں مسلم لیگ کے منظم اور طا قتور بنا نا ہو گا اور اب ہما را کا م ہو گا کہ سندھ میں جو سیا سی خلاء ہے اسے ہم پر کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تنظیم کو یو سی سطح تک لا نا ہو گا اور اس کے لیے یو تھ ونگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے جلسے سے مسلم لیگ کے مر کزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد امجد ، سندھ کے جنرل سیکریٹری کر نل شاہد ، جلسے کے میزبان غلام مرتضے ٰ چا چڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا