اسپین: پولیس کا انسانی سمگلنگ میں ملوث 89پاکستانی اور چینی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

پیر 12 اکتوبر 2015 10:09

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء)اسپین میں پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو توڑتے ہوئے 89پاکستانی اور چینی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپینی پولیس نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ گروہ اسپین کو بطور راہداری استعمال کرتے ہوئے چینی باشندوں کو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور آئرلینڈ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ گروہ ہر فرد سے 20000یورو وصول کرتا تھا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث دوسرے بین الاقوامی گینگز کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا۔یہ گروپ مبینہ طور پر چینی باشندوں کو ترکی اور یونان کی سرحد کے ذریعے یورپی ملکوں میں بھی سمگل کرتا رہا ہے، تاہم بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :