اراکین صوبائی اسمبلی ، وزراء ، مشیروں ، معاونین خصوصی نے اپنا ذاتی کاروبار بیٹوں اور بیگمات کے نام منتقل کرنا شروع کردیا

پیر 12 اکتوبر 2015 10:09

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء) اراکین صوبائی اسمبلی ، وزراء ، مشیروں ، معاونین خصوصی نے اپنا ذاتی کاروبار بیٹوں اور بیگمات کے نام منتقل کرنا شروع کردیا ہے صوبائی اسمبلی میں کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل ( اراکین اسمبلی کا ذاتی کاروبار پر پابندی ) کا بل پیش کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ بل پیش ہونے کے پیش نظر اراکین اسمبلی ، وزراء ، مشیروں جو کہ مختلف کاروبار کر رہے ہیں نے اپنا کاروبار اپنے پارٹنروں کو سونپنا شروع کردیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایات کی ہے یا توعوام کی خدمت کرے یا ذاتی کاروبار اور دونوں میں سے کسی ایک کا چناؤ ہو گا۔جس کے باعث بیشتر اراکین جو کہ مختلف کاروبار کر رہے ہیں نے کاروبار اپنے فیملیز ممبران کو منتقل کرنا شروع کردیا ہے ۔ تاکہ اس حوالے سے انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی اور وزراء نے اس حوالے سے وکلاء کی خدمات بھی حاصل کر لی ہے ۔