تحریک انصاف پر ہر جا نے کا دعوی ،الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کے تین ارکان اسمبلی کو اپنی پوزیشن واضع کرنے کا حکم دے دیا، دانیال عزیز ،مائزہ حمید ،اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر لگائے گئے الزامات پر اپنی پوزیشن واضع نہ کر سکے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی ،الیکشن کمیشن

پیر 12 اکتوبر 2015 10:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء )الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کے تین ارکان اسمبلی کوخیبر پختون خواہ حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے ہرجانے کے دعوی پر پوزیشن واضع کرنے کا حکم دے دیا ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت کے تین فوکل پرسن اور ارکا ن اسمبلی دانیال عزیز ،مائزہ حمید ،اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو خیبر پختون خواہ حکومت اورتحریک انصاف کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر اپنی پوزیشن واضع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر لگائے گئے الزامات پر تینوں ارکان اسمبلی تحریری طور پر اپنی پوزیشن واضع کریں بصورت دیگر تینوں ارکان اسمبلی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی ،ذرائع نے مذید بتایاتینوں ارکان کی جانب سے کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف پر الزمات عائد کرنے اور لغو زبان استعمال پر آرٹیکل 61 اور 62 کی خلاف کی ہے واضع رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے تینوں فوکل پرسن جواس وقت ارکان اسمبلی بھی ہیں نے ایک پریس کانفرس کے دوران الزمات لگائے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف اور ان کی حکومت نے قومی خزانے کی رقم کو سٹے بازی اور سٹاک ایکسچیج کے کاروبار میں لگا ئے ہیں جس پر تحریک انصاف اور کے پی کے حکومت نے ایک ایک ارب ہرجانے کے نوٹسر دےئے ہیں ،بعدازں وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک نے اسلام آباد میں پریس کانفر س میں کہا کہ خزانے کی رقم2005 سے2008 میں ایم ایم اے کے دورے حکومت میں اسٹاک ایکسچیج میں سرمایا کاری کی تھی جو ہم نے بغیر کسی نقصان کے واپس نکال لئے تھے اسکے علاوہ ہائیڈل پاورپروجیکٹ کی رقم جون میں استعمال نہ ہونے پر واپس خزانے میں جمع کروادی گئی تھی ۔