خوشحالی کا راستہ روکنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں،شہباز شریف

پیر 12 اکتوبر 2015 10:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوشحالی کا راستہ روکنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔ دھرنوں اور میں نہ مانوں کی سیاست کرنے والے اپنا منفی رویہ ترک کر دیں ملک میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت مضبوط اور معاشی اشارے درست سمت میں جار ہے ہیں ملکی مسائل کے حل کے لئے بڑے فیصلے کرنے سے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں ملکی خوشحالی کا راستہ روکنے والے اس ملک کی قوم کے کبھی بھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے وہ عوام کا نقصان کرتے ہیں دھرنے دینے سے اور ملکی مفاد میں بات نہ ماننے والے اپنے اس رویئے کو ترک کر دیں عوام کی خوشحالی کے لئے کام کریں نہ کہ دھرنے دیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان میں ترقی اور خوشحالی لائیں گے ۔ ملک کی معیشت کا پہیہ صحیح سمت میں چل رہا ہے یہ صرف اور صرف ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :