شیخوپورہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ ، بارود برآمد، دہشت گرد لاہور اور شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے ، پو لیس، دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل، دہشتگردکالا قاری اہم شخصیا ت کے قتل اور نیٹو گاڑیوں پر حملے سمیتملک میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:33

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے انتہائی مطلوب کالا قاری سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس حکا م کے مطا بق القا عدہ سے تعلق رکھنے والے زیر حرا ست دو اہم دہشتگردو ں کا شف اور کا لا قا ری کی نشا ندہی پر انسداد دہشت گردی فورس نے ہفتہ کی الصبح شیخوپورہ میں خان پور نہر کے قریب ریلو ے کرا سنگ میں ایک ڈیر ے پر چھاپہ مارا تو وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں کلاشنکوفیں ، خود کش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں کالا قاری اور کاشف عرف کاشی بھی شا مل ہیں ، ذرائع کے مطابق کالا قاری چیف سرجن بریگیڈیر مشتاق، سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور روات اور ترنول کے قریب نیٹو گاڑیوں پر حملے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا۔

ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے بتایا جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کو بھی اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد لاہور اور شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی گئی ہیں۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ القا عدہ کے زیر حرا ست اہم رکن کا شف نے بھی دورا ن تفتیش انکشا ف کیا تھا کہ محرم الحرا م میں لا ہور شیخو پو رہ سمیت دیگر شہرو ں میں خو دکش حملو ں اوربم دھما کو ں کے لئے منصوبہ بندی اور سا ما ن کی تیا ری کی جا رہی ہے جہا ں اسکی نشا ندہی پر چھا پہ مارا گیا تھا ۔