الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو کلین چٹ دیدی، وزیراعظم کی پریس کانفرنس ضابط اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ،ترقیاتی سکیموں کا اعلان خلاف ورزی میں شامل ہے ،فنڈ جاری کئے گے تو کاروائی کی جائے گی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء ) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے وزیر اعظم کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس ضابط اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے ،ترقیاتی سکیموں کا اعلان خلاف ورزی میں شامل ہے ،فنڈ جاری کئے گے تو کاروائی کی جائے گی ،پریس کانفرس وزیر اعظم کا حق ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ڈھائی گھنٹے کی طویل پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے وزیراعظم انتخابی حلقے کے اندر بیٹھ کر پریس کانفرنس کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کا اعلان کر رہے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے وزیراعظم کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں بلکہ ترقیاتی سکیموں کا اعلان خلاف ورزی میں شامل ہے اگر ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے تو الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کرنا ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ووٹروں کو ووٹ کے لئے قائل کرنا بھی وزیراعظم کی جانب سے خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر کڑی نظر ہے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت جاری کی ہیں کہ جہاں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھی جائے موقع پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہونے والی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی تاہم وزیراعظم وزراء اور دیگر عوامی نمائندوں کو پریس کانفرنس کرنے کا بنیادی حق ہے۔