پی ٹی آئی کے مراد سعید الیکشن کمیشن میں تاحال اپنی بی ایس کی ڈگری جمع نہیں کرواسکے، رکنیت معطل کئے جانے کا امکان

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید تاحال الیکشن کمیشن میں اپنی بی ایس کی ڈگری جمع نہیں کرواسکے‘ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی رکنیت معطل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید تاحال الیکشن کمیشن میں اپنی پشاور یونیورسٹی سے مبینہ طور پر مکمل ہونے والی ڈگری جمع نہیں کرواسکے۔

خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے ہفتے کے روز مراد سعید سے سوال کیا تو وہ آگ بھگولہ ہوگئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ڈگری جمع نہ کروانا میری اپنی صوابدید پر ہے۔ پشاور یونیورسٹی سے میں نے بی ایس انوائرمنٹل سائسنز سے ڈگری مکمل کرلی تھی۔

(جاری ہے)

سی دوران ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا حلف نامہ میں نے ہی جمع کروایا ہے جس کے مطابق ڈگری مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کو ڈگری کی مصدقہ نقول جمع کرانی تھی تاہم دوسری جانب الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ حلف نامے کی بنیاد پر مراد سعید الیکشن کمیشن میں ڈگری جمع کروانے کے پابند ہیں اگر انہوں نے اپنے قول و فعل میں تضاد کیا اور اپنی پشاور یونیورسٹی سے مکمل کی جانے والی ڈگری جمع نہیں کروائی تو ان کی رکنیت مشروط طور پر معطل کی جاسکتی ہے۔