بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس گروپ (گیلانی گروپ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

محمد نواز شریف کی طرف سے چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کو حالیہ ایک خط لکھا گیا تھا جس میں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی۔ جس کو بزرگ حریت راہنماء نے بخوشی قبول کرلیا ہے اور اس کے لئے وہ عنقریب بھارتی وزارت خارجہ میں پاسپورٹ اور ویزہ کے حصول کیلئے درخواست دیں گے۔