سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 95ہوگئی،54کی سعودی عرب میں تدفین کردی گئی ، 22حجاج کرام تاحال لاپتہ ہیں،سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 09:19

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے سانحہ منیٰ میں 95پاکستانی حجاج کرام کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں 22حجاج کرام تاحال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منظور الحق نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں 95پاکستانی حجاج کرام شہید ہو چکے ہیں جبکہ سانحہ منیٰ میں 22حجاج کرام تاحال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں شہید ہونے والے 54حجاج کرام کی سعودی عرب میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :