آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ ،کیڈٹس کی تربیت سے متعلق مختلف امور کا جائزہ ، اکیڈمی کی استعداد کار بڑھانے کے امور کا بھی جائزہ لیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے اور کیڈٹس کی تربیت سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اکیڈمی کی استعداد کار بڑھانے کے امور کا بھی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات اور علاقائی تبدیلیوں سے آگاہ رہنا چاہیے تاکہ چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیڈٹس کی ٹریننگ کی استعداد کار بڑھانے پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ بہترین اور پیشہ وارانہ اسٹینڈرڈ کی ٹریننگ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے تربیت کا اعلیٰ معیار لازم ہے۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے نئی بننے والی چوتھی بٹالین پر کام میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔