نوازشریف بھکاریوں کی طرح آئی ایم ایف سے پیسہ مانگ رہے ہیں ،قرضے لیکرہرپاکستانی کو1لاکھ روپے کامقروض بنادیا، عمران خان ،نوازشریف پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں ،نوازشریف سے آصف زرداری بہترتھا،ایک تحریک کی تیاری کررہاہوں جوہمیں عظیم قوم بنائے گی، موجودہ حکمرانوں کیخلاف نیب میں کیس ہیں تو ملک سے کرپشن کیسے ختم ہو،تحریک انصاف لاہورجیتے گی ،اوکاڑہ میں تگڑامقابلہ کریں گے،اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:38

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف بھکاریوں کی طرح آئی ایم ایف سے پیسہ مانگ رہے ہیں ،قرضے لیکرہرپاکستانی کو1لاکھ روپے کامقروض بنادیا،نوازشریف پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں ،نوازشریف سے آصف زرداری بہترتھا،ایک تحریک کی تیاری کررہاہوں جوہمیں عظیم قوم بنائے گی،تحریک انصاف لاہورجیتے گی ،اوکاڑہ میں تگڑامقابلہ کریں گے۔

اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے کوشش کی کہ قوم جاگ گئی پاکستانی قوم کوشعوراورحقوق کیلئے کھڑاہونے کاحوصلہ دیا،قوم کے جاگنے پراللہ کاشکرگزارہوں،پاکستانی قوم دنیاکی عظیم قوم بنے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جوقوم انصاف کے لئے جدوجہد کرتی ہے تواوپرچلی جاتی ہے ،جوقومیں انصاف سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں وہ نیچے آجاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے خوف سے کسان پیکج دیدیاجن میں زیادہ ترنکات پرانے تھے۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے مجھے جوکہناہے خودکہیں ،درباریوں اورحواریوں سے گالیاں نہ دلوائیں،میں توبراہ راست کہتاہوں کہ نوازشریف کرپٹ ترین آدمی ہیں ،منی لانڈرنگ اورٹیکس کی چوری کی ہے ،نوازشریف نے تین سالوں میں 470روپے ٹیکس دیا،بجلی کی قیمت دوگناکردی ،ڈیزل پر50روپے فی لیٹرجی ایس ٹی لگادیاگیا۔

اسلام آبادائیرپورٹ 31ارب روپے میں بنناتھا100ارب روپے تک پہنچ گیاہے ،نوازشریف اوران کے خاندان کوپیسہ بنانے کاتجربہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آخری گیندتک مقابلہ کرناجانتاہے ،11اکتوبرکولوگ نوجوانوں کے مستقبل کیلئے اوراپنے پاکستان کیلئے نکلیں جس کی بنیادعدل وانصاف پرہوگی ۔نوازشریف777کاجہازاستعمال کررہے ہیں ،25کروڑروپے خرچ کرڈالے۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،حقوق کیلئے کھڑاہونے والوں پرحکمران تشددکرتے ہیں ،عمران خان کسانوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑیگا،کسانوں کے خوشحالی کیلئے منصوبے بناوٴں گا۔انہوں نے کہاکہ سندھ اورپنجاب پولیس میں گلوبھرتے کئے ہوئے ہیں ۔خیبرپختونخواہ میں صحت اورتعلیم کے شعبوں پرتوجہ دے رہے ہیں ۔خیبرپختونخواہ کے ہسپتال ایک مثال بنیں گے ،پولیس کوتومثالی بنادیاہے ،کوئی جھوٹی ایف آئی آردرج کرنے کی جرأت نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ جوتحریک انصاف کے منشورپرنہیں چلے گاوہ پارٹی میں نہیں رہے گا،ایم پی اے مسعودشفقت نے اشرف سوہناکی حمایت کی توپارٹی سے نکال دی گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نواز شریف،شہباز شریف ،وزیرخزانہ سمیت مسلم لیگ لیڈروں کے خلاف نیب میں کیس ہیں۔ تو ملک سے کرپشن کیسے ختم ہو۔یہ بات انہوں نے اوکاڑہ میں محمد اشرف خاں سوہنا کی انتخابی مہم کے سلسلہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آئی تو تیل کی قیمتیں گرئی ہوئی تھیں لیکن بجلی کی قیمت دوگنی کر دی گئیں اور لوڈ شیڈنگ پر ان تک بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی بنائی ہے جس کا مقصدہے ہم نے جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا اس کی بنیاد عدل اور انصاف پر مبنی ہے اور عدل و انصاف یہ ہے کہ معاشرہ ان لوگوں کی زمہ داری لیتا ہے جو کمزور ہے ان کی کوئی بات نہیں سنتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈکشنری میں شکست قبول کرنا نہیں لکھا جیت کرپاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے پورے ملک میں احتساب کا نظام لائیں گے۔جو حکمران خود کرپٹ ہوں وہ کیا کرپشن ختم کریں گے۔مسلم لیگ (ن) خواتین کے پولنگ اسٹیشنزدھانی کا منصوبہ بنایا ہے نتائج فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز سے ریٹرنگ آفیسر تک منقتل کئے جائیں۔ نتائج فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز سے ریٹرنگ آفیسر تک منقتل کئے جائیں۔

پی ٹی آئی کے ورکروں کو بطور پولنگ ایجنٹ ٹریننگ دی جا رہی ہے جس میں دھاندلی کو روکنے کے طریقے سکھائے گئے ہیں ،جب تھیلا ریٹرنگ آفیسر کے پاس جا رہا ہو فوجی گاڑی کے اندر موجود ہونا چاہیے۔گاڑیوں کے پیچھے پی ٹی آئی کے ورکروں موٹرسائیکلوں پر جائیں گئے ۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگی بجلی دی اور ربوں روپے میڑو منصوبے پر جھونک دئیے ڈیزل پر پچاس فیصد جی ایس ٹی لگا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا نام اب سٹے آرڈر لیگ ہونا چاہیے ۔