اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں متنازعہ ویب سائٹ”یوٹیوب“ اچانک کھل گئی ، پی ٹی اے کی جانب سے لاعلمی کااظہار

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں متنازعہ ویب سائٹ”یوٹیوب“ اچانک کرشماتی طور پر کھل گئی ہے تاہم پی ٹی اے نے یوٹیوب کے کھلنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی رات اچانک یوٹیوب کے کھلنے کی اطلاع پھیل گئی۔

(جاری ہے)

تاہم اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )نے یوٹیوب کے کھلنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا جبکہ انٹر نیٹ صارفین کو یوٹیوب کھلی ملی ، اس سلسلے میں جب خبر رساں ادارے نے چےئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب پر متنازعہ مواد موجود ہونے کی وجہ سے یہ تاحال تاحال بند ہے جبکہ لوگ چوری سے یوٹیوب کھول کر دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر گستاخانہ فلم چلانے کے باعث گزشتہ3سال سے زائد کے عرصے سے حکومت کی جانب سے اسے بند رکھا گیا ہے

متعلقہ عنوان :