ایم پی اے کاروبار کریں یا عوام کی خدمت،عمران خان،کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کررہے ہیں کسی ایم پی اے نے مخالفت کی تو پارٹی سے نکال دیں گے،ارکان اسمبلی کو ایک چیز کا چناؤ کرنا ہوگا،ماضی میں کاروباری شخصیات نے سیاست کا لبادہ اوڑھ کر ملک لوٹا ،اب ایسا نہیں ہوگا،نندی پور سکینڈل میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں، سکینڈل کو دبانے نہیں دیں گے، چیئرمین تحریک انصاف کا ٹوئٹر پر پیغام

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی ارکان اسمبلی عوام کی خدمت کریں یا ذاتی کاروبار ،کسی ایک کا چناؤ کرنا ہوگا، کنفلکٹ آف انٹرسٹ کابل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے جارہے ہیں کسی ایم پی اے نے مخالفت کی تو پارٹی سے نکال دیں گے،کنفلکٹ آف انٹرسٹ کا بل لانے کا عوام سے وعدہ کررکھا ہے حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، نندی پور سکینڈل میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں،سکینڈل کو دبانے نہیں دیں گے۔

منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ نندی پور پاور منصوبہ میں ہونے والی کرپشن میں شہباز شریف برائے راست ملوث ہیں اور اسکی انکوئری بھی سانحہ ماڈل ٹاؤں کی طرز پر کی جارہی ہے ،نندی پور سکینڈل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی مجرموں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور سکینڈل کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن تحریک انصاف اسکو دبانے نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی چاہیے اسکے لیے اپوزیشن میں ہی کیوں نہ بیٹھنا پڑے ،کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کر سکے تو اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات2013 کی مہم کے دوران کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل ( مفادات کے ٹکراؤ کا بل)لانے کا ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا ،ایم پی اے اور کاروبار ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،اراکین صوبائی اسمبلیوں کو ایک چیز کا چناؤ کرنا ہوگا،کسی ایم پی اے کو ذاتی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ماضی میں سیاست دانوں نے ذاتی کاروبار چلا کر ملک میں لوٹ مارکی اور ارب پتی بن گئے ،ہم نے نئے خیبر پختونخوا کی بنیاد رکھ دی ہے، نئے پختونخوا میں لوٹ مارکی اجازت نہیں دیں گے ،ہم یہ بل خیبر پختونخواہ اسمبلی میں لارہے ہیں، پارٹی کے کسی ایم پی اے نے احتساب سے بچنے کے لیے بل کی مخالفت کی تواس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،عمران خان نے کہا کہ حکومت جاتی ہے تو جاتی رہے کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل ہر صورت لایا جائے گا اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔