وزیراعظم کا نجی ائیر لائن میں کرایوں میں اضافے کا نوٹس، تحقیقات کرانے کا حکم

منگل 6 اکتوبر 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے نجی ائیر لائن میں کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیکر تحقیقات کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے نجی ائیرلائن میں کرایے بڑھانے کا نوٹس لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نجی ائیرلائنوں میں مسافروں سے زائد کرایوں کا واپسی یقینی بنایا جائے۔واضح رہے عازمین حج کی واپسی کے موقع پر نجی ائرلائنوں نے کرایوں میں اضافہ کرکے مسافروں کے پریشانی میں اضافہ کردیا ہے

متعلقہ عنوان :