امریکہ نے پاکستان کو ڈرون طیارے سکین ایگل دینے کی منظوری دیدی،سکین ڈرون" کا ہارڈ وئیر اور ٹیکنیکل ڈیٹا آئندہ برس اگست تک پاکستان کے سپرد کیا جائے گا، نوے فیصد ڈرون امریکہ میں جبکہ دس فیصد تیاری پاکستان میں ہوگی ، سکین ایگل مسلسل بیس گھنٹے پرواز کر سکتا ،ذرائع

منگل 6 اکتوبر 2015 08:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)امریکہ نے پاکستان کو ڈرون طیارے سکین ایگل دینے کی منظوری دیدی ، پاکستان کو یہ طیارے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت دئیے جائیں گے ، بیس گھنٹے فضا میں پرواز کر نے والا طیارہ دو الگ کیمروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ہوتا ہے۔امریکی وزارت دفاع نے اس ڈرون کی پاکستان کو فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

"سکین ڈرون" کا ہارڈ وئیر اور ٹیکنیکل ڈیٹا اگلے برس اگست تک پاکستان کے سپرد کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوے فیصد ڈرون امریکہ میں تیار ہوگا جبکہ دس فیصد تیاری پاکستان میں ہوگی ، سکین ایگل ڈرون کی کل لمبائی ساڑھے چار فٹ ہے ، پیڈسٹل سے فضا میں داغا جانے ولا سکین ایگل مسلسل بیس گھنٹے پرواز کر سکتا ہے۔طیارہ دو الگ کیمروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ہوتا ہے ، سکین ایگل ڈرون 92 میل کے دائرہ میں اپنے سٹیشن کے ساتھ رابطہ میں رہ کر موٴثر طریقہ سے جاسوسی اور نگرانی کا کام انجام دیتا ہے۔

(جاری ہے)

"سکین ایگل“ 2 امریکی اداروں بوئنگ اور انسیٹیو نے تیار کیے ہیں ، پاکستان کو پانچ طیارے ایک کروڑ 52 لاکھ ڈالر میں ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پہلے ہی ملکی ساختہ ڈرون براق ، ابابیل اور اطالوی ساختہ فالکو موجود ہے۔پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جو مسلح ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :