آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملائیشین آرمی چیف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،سیکورٹی،تربیت میں تعاون پر بات چیت، ملائیشین آرمی چیف کی آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور قر بانیوں کی تعریف

منگل 6 اکتوبر 2015 08:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)ملائیشیاء کے آرمی چیف نے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور قر بانیوں کے اقدام کو سراہا،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملائیشین آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ،سیکورٹی،تربیت میں تعاون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکورٹی صورتحال بارے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملائیشین آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کی زبردست تعریف کی