منی لانڈرنگ کیس،لندن پولیس نے الطاف حسین کی فروری 2016تک توسیع کی منظوری دیدی

منگل 6 اکتوبر 2015 08:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)لندن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں تیسری بار ضمانت میں فروری 2016تک توسیع کی منظوری دیدی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن پولیس اسٹیشن میں منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے پولیس کے تین افسروں نے منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کا کہنا ہے کہ لندن پولیس پراسیکیوشن کیلئے سو فیصد ثبوت چاہئے اسلئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر فرد جرم عائد نہ کرکے تیسری بار ضمانت میں توسیع کی منظوری دیدی۔رپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لندن پولیس نے الطاف حسین سے نئی معلومات کی بنیاد پر سولات پوچھے۔قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر فردجرم عائد ہونے کی صورت میں منی لانڈرنگ کیس شروع ہوسکتا ہے لیکن لندن پولیس کسی بھی منی لانڈرنگ کیس میں پراسکیوشن کیلئے مضبوط ثبوت لاتے ہیں۔ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہے۔الطاف حسین لندن پولیس کے پیشی کے دوران راشد جلیل،فروغ نسیم،فاروق ستار،سینیٹر برسٹر سیف،محمد انور،نوید نصرت موجود تھے