کوئٹہ،ہیڈکوارٹرزسدرن کمانڈ میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب، سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کمان سٹک اورفلیگ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کے حوالے کر دی

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء)ہیڈکوارٹرزسدرن کمانڈ میں کمان تبدیلی کی ایک شاندار اورپروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنربلوچستان،وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف جسٹس بلوچستان،وزراء ،علماء کرام،مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز،ایم این ایز،ایم پی ایز،جنرل آفیسرز اوردیگراعلیٰ سول وفوجی افسران نے شرکت کی تقریب میں سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کمان سٹک اورفلیگ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کے حوالے کرکے سدرن کمانڈ کی کمان ان کے سپرد کردی جنرل ناصرخان جنجوعہ نے الوداعی خطاب میں کہاکہ میرے لئے آج کی یہ تقریب نہایت فخراورافتخار کاباعث ہے کہ میں آج سرخروہوں اورسدرن کمانڈ کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کوسونپ کرآپ سے الوداع ہورہاہوں آپ پاک فوج کے تمام حلقوں میں اپنی ذہانت اعلیٰ پیشہ وارانہ قابلیت اوراعلیٰ ذاتی اوصاف کے باعث انتہائی عزت واحترام سے جانے جاتے ہیں پاک فوج ایک بہادر،اعلیٰ پیشہ وارانہ اورباصلاحیت سپاہ پرمشتمل ہے جوبلوچستان کی سنگلاخ پہاڑیوں اوردق ولق صحرا میں اپنے فرائض اداکررہی ہے 30اگست 2013کوجب میں نے سدرن کمانڈ کی کمان سنبھالی توبلوچستان کے اندرونی حالات کافتی گھمبیرتھے اوران میں بہتری لانے کیلئے ایک جامع فوری منصوبہ بندی اورخصوصاََ پاک فوج اوربلوچستان کے مختلف عوامی علاقوں کے مابین خلیج کوکم کرنے اورباہمی عزت واحترام مھب بھائی چارہ اوررواداری کے رشتے کوازسرنومضبوط کرنے کی ضرورت تھی ریاست کے مفاد اورزمینی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے بلوچستان کی داخلی سیکورٹی کے حالات کوبہتری اورترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے تفصیلی مشاورت کے بعد ایک جامع اورمربوط منصوبہ بنایاگیاکم وبیش دوسال کی قلیل مدت میں سخت محنت وکوشش کے بعد آج بلوچستان میں تازہ ہواچلنے لگی ہے اورصوبے کے حالات کوروزبروز ترقی وخوشحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بلوچستان حکومت اورعوام کی مدد سے مختلف ترقیاتی وتعلیمی منصوبے شروع کئے جن میں بیشترمکمل ہوچکے ہیں اس تمام کوششوں وکامیابی کے پیچھے اللہ کی مدد کے بعد میری ٹیم زیرکمان سپاہ ،ایف سی،انٹیلی جنس ودیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے ،سول حکومت اورخصوصاََ بلوچستان کی غیوراعورباصلاحیت عوام کاحصہ ہے جس کیلئے یہ سب بے حد شاباش ومبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات کابخوبی اندازہ ہے کہ ہمیں ابھی بہت کام کرناہے اوربلوچستان میں مستقل اورپائیدارامن کی مکمل بحالی کیلئے ہمیں مل جل کرکام کرناہوگامجھے یقین ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض جیسے قابل لیڈر اورآپ جیسے جانثارسپاہ کی محنت وقربانیوں کی مسلسل کاوشوں سے یہ خواب انشاء اللہ ضرورت شرمندہ تعبیرہوگا انہوں نے کہاکہ میں صدق دل سے اللہ تعالیٰ کاشکرگزارہوں کہ اس نے مجھے اس قدر عزت بخشی اورفوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے سرفراز کیااورسب سے بڑھ کریہ کہ پاکستان آرمی کی سب سے بڑی کمانڈ یعنی سدرن کمانڈ کی قیادت کرنے کی سعادت عطاء کی اپنی شاندارکامیاببیوں پرسب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ،اپنے والدین،عسکری ساتھیوں اورمخلص دوستوں کابے حد مشکورہوں جن کی دعاؤں اوررہنمائی کے باعث یہ سب ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج میں سدرن کمانڈ کی انتہائی مسرت اورفخر کے ساتھ پاک فوج کے اتنہائی قابل اورباصلاحیت آفیسر کے حوالے کررہاہوں مجھے کامل یقین ہے کہ نئے سدرن کمانڈر اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی محنت،جذبے،بلند حوصلے اورقابلیت سے انشاء اللہ سدرن کمانڈ کومزیدکامیابیوں سے ہمکنارکریں گے ۔