سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دیدی،نیپرا 8 اکتوبر کو بجلی کی کمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کریگا

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء) سینٹرل پاورپرچیز اتھارٹی نے اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی نے نیپرا کو کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اگست میں 10 ارب یونٹ بجلی فروخت کی گئی ہے، بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 50 پیسے فی یونٹ آئی، اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔

نیپرا سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی کمی کی درخواست کی سماعت 8 اکتوبر کو کرے گا،واضح رہے کہ جولائی کے لئے بھی بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی تاہم اس کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :