اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات‘ تجارت اور سرمایہ کاری اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ، وزیر خزانہ کی سعودی سرمایہ کاروں کو تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر عبدالله مرزوق سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات‘ تجارت اور سرمایہ کاری اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے سعودی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔ پاکستان سعودی کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :