برطانیہ دہشتگردوں کی عالمی فنڈنگ روکنے میں کردار اور مواصلاتی رابطوں کو روکنے میں مدد کرے، آرمی چیف کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات ، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ، عالمی برادری امن چاہتی ہے تو مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے، آرمی چیف، افغان عوام سے خون کا رشتہ ہے وہ ہمارے بھائی ہیں ، راحیل شریف کا لندن میں یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں خطاب

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:12

لندن،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ دہشتگردوں کی بین الاقوامی فنڈنگ روکنے میں کردار اور مواصلاتی رابطوں کو روکنے میں مدد کرے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کے روز برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشتگردی کیخلاف جنگ پاک برطانیہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ برطانیہ دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے میں کردار ادا کرے اور دہشتگردوں کے مواصلاتی رابطوں کو روکنے میں مدد کرے ۔

ادھرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے عالمی برادری امن چاہتی ہے تو مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے افغان عوام سے خون کا رشتہ ہے وہ ہمارے بھائی ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے لندن میں یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا غیر تکمیل شدہ نامکمل ایجنڈے اور خطے میں تمام تنازعات مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں عالمی برادری دنیا میں امن چاہتی ہے تو مسئلہ کشمیر کیحل میں مددکرے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خطہ تباہ ہورہا ہے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ بند کیا جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور خون کا رشتہ ہے افغان عوام ہمارے بھائی ہیں افغانستان میں قیام امن کیلئے مدد کرتے رہیں گے۔ ہمیں افغان عمل متاثر کرنے والوں سے باخبر رہنا اوران پر بھی نظر رکنا ہوگی۔ افغانستان میں مفاہمت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے امن کے لئے بہتربارڈر منیجمنٹ اور انٹیلی جنس تعاون ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے پاکستان ترقی کی جانب رواں دواں ہے پاکستان میں سلامتی صورتحال معاشی لحاظ سے موزوں ہے اور اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔