خیبر ایجنسی جمرود میں گرفتار چینی باشندوں کو پشاور سے ڈی پورٹ کردیا گیا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)خیبر ایجنسی جمرود میں گرفتار ہونے والے چینی باشندوں کو پشاور سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے جمرود کے علاقے تختہ بیگ میں بغیر قانونی دستاویزات کے تین غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں ایک خاتون بھی تھی ۔

(جاری ہے)

تینوں چینی باشندے تھے جنہیں جمرود سے پشاور منتقل کردیا گیا تھا گزشتہ روز ان کے بارے میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے اور وفاقی وزیر داخلہ کو ان کی رپورٹ فراہم کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی باشندوں سے ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں پشاور سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے اور انہیں خیر آباد کے مقام پر اسلام آباد پولیس اور چینی سفارتخانے کے حوالے کردیا ہے ۔ قبائلی علاقہ جات میں بغیر این او سی کے غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی ہے ۔

متعلقہ عنوان :