دہشتگرد،روس ،چیچنیا،چین اورخصوصاپاکستان سے آتے ہیں ،ہم پرجنگ مسلط کی جارہی ہے،اشرف غنی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)افغان صدراشرف غنی نے الزام لگایاہے کہ دہشتگرد،روس ،چیچنیا،چین اورخصوصاپاکستان سے آتے ہیں ،ہم پرجنگ مسلط کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق افغان صدراشرف غنی کاکہناہے کہ افغان خفیہ اداروں کوہدایت کی ہے کہ افغانستان میں ڈبل ایجنٹ کرنے والے کاتعین کرے ،ان کاکہناہے کہ افغان حکومت ڈبل ایجنٹ کاکام کرنے والوں کوبے نقاب کرکے پھرکارروائی کریگی ۔ان کاکہناتھاکہ پہلے ہم قندوزکودہشتگردوں سے محفوظ کریں گے پھرذمہ داروں تک جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کوپاکستان سے خطرہ ہے ،دہشتگرد،روس ،چین ،چیچنیااورخصوصاپاکستان سے آتے ہیں ،افغانستان پرامن ملک ہے ،افغانستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کریگا

متعلقہ عنوان :