چھوٹے کاشتکاروں کیلئے عمران خان اور پارلیمنٹ نے پیکج کا مطالبہ، وزیراعظم نے بجٹ میں وعدہ کیا تھا ،پرویز رشید،کسان پیکج کسی ایک حلقے کے لئے نہیں پورے پاکستان کیلئے تھا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے، پریس کانفرنس

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لئے عمران خان اور پارلیمنٹ نے پیکج کا مطالبہ ، وزیراعظم نے بجٹ میں وعدہ کیا تھا کسان پیکج کسی ایک حلقے کے لئے نہیں پورے پاکستان کیلئے تھا الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کسان پیکج کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی تھا وزیراعظم نے بجٹ کے دوران چھوٹے کاشتکاروں کی اعانت کاوعدہ کیا تھا عمران خان نے بھی تین کسان کنونشن منعقد کرکے کسانوں کے لئے پیکج کا مطالبہ کیا قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان نے بھی کسانوں کے لئے ریلیف کا مطالبہ کیا تھا کسان پیکج کسی ایک حلقے کے لئے نہیں پورے پاکستان کے لئے تھا انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو جب بھی ریلیف دیا جاتا ہے عمران خان اس کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں عمران خان کو تو غریب بچوں کے لئے بنائے گئے دانش سکولز پر بھی اعتراض ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے کے ذریعے الیکشن کمیشن کی کنپٹی پر پستول رکھ کر کسان پیکج کی منسوخی کا فیصلہ کیا عمران خان کے دباؤ پر کیا گیا الیکشن کمیشن اسی طرح عوامی سہولتوں کے منصوبوں کو روکتا رہے گا ؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے اور چھوٹے کاشتکاروں کے تحفظ کے لئے قانونی حق استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کو بلدیاتی انتخابات کے ساتھ نہ جوڑا جائے الیکشن کمیشن کو عوام کو دیا گیا ریلیف معطل نہیں کرنا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چھوٹے کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں کسان پیکج کسی بھی سیاسی تفریق سے بالاتر ہے پرویز رشید نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لوں گا ایک سوال پر کہا کہ مسلم لیگ نواز کو اپنے ورکروں کا خیال ہے عمران خان تو اپنے ورکروں کو مرتے ہوئے بھی نہیں پوچھتے ۔