پاکستان کودہشتگردی چھوڑکرمذاکرات کی راہ اختیارکرناہوگی،بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی ، نواز شریف نے چارنکاتی امن فارمولہ دیا ہے ہم کہتے ہیں صرف ایک ہی نقطہ کافی ہے دہشت گردی چھوڑیے مذاکرات کیجئے ،دہشتگردی اورمذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروانی ہونی چاہئے،بھارت چاہتاہے کہ قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات ہوں،سشماسوراج کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)بھارت نے اقوام متحدہ میں بھی دہشت گردی کا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چارنکاتی امن فارمولہ دیا ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ صرف ایک ہی نقطہ کافی ہے دہشت گردی کو چھوڑیے مذاکرات کیجئے ،پاکستان کودہشتگردی چھوڑکرمذاکرات کی راہ اختیارکرناہوگی،دہشتگردی اورمذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ان خیالات کااظہاربھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔انہوں نے کہاکہ کہ دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا ، پاکستان سے مذاکرات کرناچاہتے ہیں ،چاہتے ہیں کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات ہو،دہشتگردی اورمذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،بات چیت آگے بڑھے توتمام متنازعہ مسائل پربات چیت ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروانی ہونی چاہئے۔عالمی برادری کودہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑاہوناہوگا،چارنکاتی فارمولے کی ضرورت نہیں ہے ۔پاکستان کودہشتگردی چھوڑکرمذاکرات کی راہ اختیار کرناہوگی، پاکستان سے چارنہیں صرف ایک ایجنڈے پربات چیت چاہتے ہیں ،پاکستان سے صرف دہشتگردی کے ایجنڈے پرگفتگوکیلئے تیارہیں ،دہشتگردوں میں اچھے برے کافرق نہیں کرناچاہئے،بھارت چاہتاہے کہ قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات ہوں ،دہشتگردوں کوریاستی پالیسی کے طورپراختیارکرناقابل قبول نہیں مذاکرات سے حل نکلاتوبھارت پاکستان سے تمام تصفیہ طلب امورپربات چیت کیلئے تیارہے ۔

انہوں نے کہاکہ اقوام عالم امن اورسلامتی کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے میں ناکام ہوئی،طاقت کے استعمال سے دنیاکے مسائل میں اضافہ ہوا،ممبئی حملے کاماسٹرمائنڈکھلم کھلاگھوم رہاہے ،عالمی برادری دہشتگردی کے سرفہرست ممالک کوسخت سزادے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بیماریوں سے اوربنیادی انسانی مسائل سے نمٹنے میں بھی ناکام ہوئی