پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت کی 22 سرکاری ویب سائٹس ہیک کر لی،ہوم پیج پر پاکستان کا پرچم لگا دیا، کچھ دیر بعد ہی چھتیس گڑھ کی حکومت نے ان تمام ویب سائٹس کو بند کردیا

بدھ 30 ستمبر 2015 09:09

چھتیس گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت کی 22 سرکاری ویب سائٹس ہیک کر لی ہیں۔بھارت میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے جن 22 ویب سائٹس کو ہیک کیا ان میں چھتیس گڑھ پولیس کی ویب سائٹس بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے ان کے ہوم پیج پر پاکستان کا پرچم لگا دیا جب کہ کچھ دیر بعد ہی چھتیس گڑھ کی حکومت نے ان تمام ویب سائٹس کو بند کردیا۔

واضح رہے کہ پہلی بار ایسا نہیں ہوا کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارتی سرکاری ویب سائٹس ہیک کی ہوں بلکہ رواں سال جولائی میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے چھتیس گڑھ میں افتتاح کی جانے والی سرکاری ویب سائٹس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو صرف ایک ہفتے بعد ہی پاکستانی ہیکرز نے ہیک کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :