منیٰ سانحے میں45پاکستانی شہید ،53لاپتہ جبکہ 10زخمی اب بھی زیرعلاج ہیں،سردار یوسف، منیٰ میں شہید حجاج کی نعشوں کی شناخت میں مزید چند روز لگنے کا امکان،سعودی حکومت نے تمام افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کا عمل شروع کر دیا،بائیو میٹرک سسٹم کو نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کردیا گیا

بدھ 30 ستمبر 2015 09:08

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہاہے کہ منیٰ سانحے میں45پاکستانی شہیدہوئے ،53لاپتہ ہیں ،10زخمی اب بھی زیرعلاج ہیں ۔منگل کے روزاپنے ایک بیان میں سرداریوسف نے کہاکہ سانحہ منیٰ میں 45پاکستانی شہیدہوئے ،جبکہ 39زخمیوں میں سے 29کوڈسچارج کردیاگیاہے جبکہ 10پاکستانی مکہ اورجدہ کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ،63لاپتہ پاکستانیوں میں سے مزید10افرادسے رابطہ ہوگیاہے ،53پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرمنیٰ میں شہید ہونے والے حجاج کی باقی ماندہ نعشوں کی شناخت میں مزید چند روز لگ سکتے ہیں کیونکہ سعودی عرب کی حکومت نے مرنے والے تمام افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کا عمل شروع کیا ہے اور اس بائیو میٹرک سسٹم کو نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کردیا ہے۔جس کی وجہ سے اب پاکستانی شہداء کی شناخت جلد ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے لیکن صرف یہ مشکلات نہیں آرہی ہیں کہ جو شہداء ہیں ان تمام کی بائیو میٹرک نادرا سے منسلک ہے اب اس میں سے جو پاکستانی ہوں گے ان کی شناخت نادرا کرے گی جو دیگر ممالک کے ہوں گے ان کی شناخت نادرا سے نہیں ہوسکے گی یہ عمل منگل کے روز صبح سے ہی شروع ہوگیا ہے جس سے شہداء کے لواحقین کے لئے امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :