9اکتوبر کو اب لاہور میں الیکشن کمیشن کیخلاف جلسہ کرینگے ،عمران خان ،گیارہ اکتوبر کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی جلسہ کی تاریخ دونگا ، نواز لیگ نے لودھراں میں شکست کے خوف سے اسٹے آرڈر لے لیا ، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 30 ستمبر 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 9اکتوبر کو اب لاہور میں الیکشن کمیشن کیخلاف جلسہ کرینگے ، گیارہ اکتوبر کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی جلسہ کی تاریخ دونگا ، نواز لیگ نے لودھراں میں شکست کے خوف سے اسٹے آرڈر لے لیا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات میں اڑھائی سال لگ گئے چار حلقوں کے ذریعے الیکشن کو بے نقاب کیا مسلم لیگ نواز پاکستان کے انصاف سے کھیلتی رہی ہے نواز لیگ کو لودھراں میں شکست کا خوف ہے اس لئے اسٹے آڈر کے پیچھے چھپ گئی کئی این اے 122 میں بھی اسٹے آرڈر کے پیچھے نہ چھپ جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اپنے امپائر کھڑے کئے بغیر نہیں کھیلتی اکیس سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کی بات کی ہے الیکشن کمیشن پنجاب اور نواز لیگ ایک ہیں شہباز شریف اسٹے آرڈر کے پیچھے چار سال وزیراعلیٰ رہے وزیر ریلوے بھی اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو صرف اپنا کاروبار چلانے کا تجربہ ہے پورا خاندان کاروبار کررہا ہے جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن کیخلاف چالیس فائنڈنگ دیں موجودہ الیکشن کمیشن کا نظام بہت بڑا فراڈ ہے اگر دھاندلی ہوتی رہی تو تبدیلی نہیں آئے گی میدان میں آنے والے بھاگ گئے عمران کبھی میدان سے نہیں بھاگا این اے ایک سو بائیس کامیچ دیکھ کر فیصلہ تسلیم کرینگے ۔