نیپرا نے وزارت پانی و بجلی کی کارکردگی کو ناقص قرار دیدیا ، ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کا شارٹ فال جان بوجھ کر کیا گیا ، نیا میٹر سسٹم ناقص ہونے کے باعث 70فیصد صارفین کو بلوں کی فراہمی درست نہیں، 2014-15کی سالانہ رپورٹ جاری

منگل 29 ستمبر 2015 08:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء ) نیپرا نے سال 2014-15کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے اور وزارت پانی و بجلی کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا ہے ،نیپرا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کا شارٹ فال جان بوجھ کر کیا گیا ہے جبکہ نیا میٹر سسٹم ناقص ہونے کے باعث 70فیصد صارفین کو بلوں کی فراہمی درست نہیں ہوئی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض پاورپلانٹس کی مشینیں گزشتہ 3سال سے بند پڑی ہیں جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس اور مشینوں کو بھی جان بوجھ کر بند رکھا گیا ہے ،تھرمل پاورپلانٹس اور پاورپلانٹس پر یونٹ سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ،جبکہ جناح پن بجلی منصوبہ اربوں روپے سے مکمل ہونے کے باوجود مطلوبہ بجلی پیدا نہیں کر رہا ،نیپرا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بجلی کا نیا میٹر سسٹم فیل ہے اس کے تحت 70فیصد صارفین کو بلوں کی فراہمی درست نہیں ،بیپرا نے سالانہ رپورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی رینکنگ بھی جاری کی نیپرا کی رینکنگ کے مطابق بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں میں آئیسکو پہلے ،کراچی الیکٹر ک کمپنی دوسرے ،گیسکو تیسرے ،کیسکوچوتھے ،فیسکو پانچویں جبکہ سکھر الیکٹرک کمپنی آخری نمبر پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :