الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا حکم دیدیا

منگل 29 ستمبر 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا حکم دیدیا ہے ،پیر کے روز الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ این اے 122،پی پی147 لاہور،این اے154 اور پی پی 144 لودھراں اور اٹک میں پی پی 16 میں ضمنی الیکشن کے دوران فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ،الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈی آر اوز کی ہدایت کی روشنی فوج اور رینجرز تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،وزارت دفاع اور داخلہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے دوران فوج اور رینجرز کی تعنیاتی کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں ،الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ6 اکتوبر کو اٹک میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی16 میں ضمنی الیکشن کے دوران بھی فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ۔