بھارت نے رواں سال 400سے زائدبارسیزفائرکی خلاف ورزی کی، اعزاز چودھری

منگل 29 ستمبر 2015 08:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال کے آغاز سے اب تک ورکنگ باؤنڈی اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی چار سو سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک میں وزیر اعظم نواز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بان کی مون سے ملاقات میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا میکنزم بنایا جائے جس سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں نہ ہوں، اعزاز چودھری نے بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیویارک میں افغانستان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی ، افغانستان سے متعلق ایک اہم اجلاس 8 اکتوبر کو ہورہا ہے۔اعزاز چودھری کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان، اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :