پاکستان 6 سال بعد ایران کو چاول کی برآمد اکتوبر سے شروع کرے گا

پیر 28 ستمبر 2015 09:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) پاکستان 6 سال بعد ایران کو چاول کی برآمد اکتوبر سے شروع کرے گا، برآمدکنندگان کا کہنا ہے حکومت کرائے کی مد میں 20 کروڑ ڈالر سبسڈی دے۔

(جاری ہے)

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے 6 سال بعد چاول کی برآمد کا باقاعدہ آغاز آئندہ ماہ ہوگا، تاہم توانائی کے بحران، کرنسی کی منتقلی کے سلسلے میں واضح حکمت عملی اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث پاکستان خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاسکے گا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی سے میں سخت مسابقت اور اخراجات میں اضافے کے پیش نظر حکومت برآمدکنندگان کو کرائے کی مد میں بیس کروڑ ڈالر سبسڈی فراہم کرے۔

ایران چاول کی بہت بڑی منڈی ہے، جو عالمی پیداوار کا 11فیصد چاول درآمد کرتا ہے

متعلقہ عنوان :