لاہور،گلبرگ میں قذافی سٹیڈیم کے قریب میاں بیوی میں جھگڑا ، 8ماہ کے بچے کو چھوڑ کر چلے گئے

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں گلبرگ میں قذافی سٹیڈیم کے قریب میاں بیوی اپنے 8ماہ کے بچے کے ساتھ ہوٹل میں کھانا کھانے آئے کسی بات پر دونوں میں لڑائی ہوئی اور دونوں اپنا بچہ سڑک پر چھوڑ کر گھر واپس لوٹ گئے۔ پولیس اور شہریوں کی وساعت سے بچہ چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی شب ذوالفقار نامی شخص اپنی بیوی اور 8ماہ کے بچے فواد کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم کے قریب واقع ہوٹل میں کھانا کھانے آئے۔

اس دوران دونوں میاں بیوی میں لڑائی ہوگی جو شدت اختیار کر گئی۔ خاتون نے خاوند سے طالاق لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوٹل سے باہر نکل آئی اور اپنے 8ماہ بچے فواد کو سڑک پر رکھ کر رکشہ میں بیٹھ کر چلی گئی جبکہ ذوالفقار بھی بچے کو سڑک پرپڑا چھوڑ کر گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔

(جاری ہے)

وہاں پر موجود شہری حنیف نے دونوں میں مصالحت کرانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔

شہری نے بچے کو اٹھایا اور پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد ننھے بچے کو چائیلڈپروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ مختلف چینلزکے علاوہ سوشل میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی کو ہوش آیا اور وہ بچے کو لینے چائیلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے۔ چائیلڈ پرڈٹیکشن بیورو کی سربراہ صبا صادق نے انہیں سمجھایا اور کہا کہ خدا نے جو نعمت تمہیں عطاء کی ہے اس کے لئے دنیا ترستی ہے اور تم لوگ نعمت خدا وندی کو ٹھکرا رہے ہو۔

دونوں میاں بیوی اپنی حرکت پر بڑے پریشان ہوئے اور ذوالفقار کی اہلیہ نے روتے ہوئے اپنے بچہ کو گود میں اٹھا لیا۔ اس موقع پر چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کی سربراہ صبا صادق نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا نے بڑا اہم رول ادا کیا ہے۔ خبر کی نشریت کے بعد ہی ان لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :