عید الضحیٰ پر موبائل فون کی سروس بند نہیں ہوگی ،پی ٹی اے، شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی چیک پوسٹں بناکر عوامی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)عید الضحیٰ پر موبائل فون کی سروس بند نہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کی طرف سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں حکومت نے پولیس سمیت سیکورٹی کے ذمہ دار اداروں کو شہروں کے داخلی و خارجی راستوں، بڑی شاہراوٴں، مارکیٹ و بازاروں میں عید الضحیٰ کے دن کے علاوہ دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کو عارضی چیک پوسٹں بناکر عوامی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے تاہم پولیس نے دینی مدارس،امام بارگاہوں سے وابستہ انتظامیہ کو اپنے طور پر بھی پرائیویٹ سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق حکومت نے موبائل فون کی سروس بند کرنے کے فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :