کراچی ،آصف زرداری نے پارٹی عہد ہ چھوڑنے اور اختیارات بلاول بھٹو زرداری کو دینے کیلئے رہنماؤں سے صلاح مشورے تیز کر دئیے

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:45

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء) پا کستان پیپلز پا رٹی کے شریک چےئر مین آصف علی زرداری نے پا رٹی عہد ہ چھوڑنے اور تما م اختیا را ت بلا ول بھٹو زرداری کو دینے کیلئے پا رٹی رہنما ؤں سے صلاح مشو رے تیز کر دئیے ہیں پا رٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں سا بق صدر آصف علی زرداری پر زبر دست تنقید ہو رہی ہے خصو صاڈاکٹر عا صم حسین کی گر فتاری کے بعد کئی بڑے اسکینڈلز میں ان کا نام لیا جا رہا ہے ،دوسری جا نب انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی دھمکیاں دی تھیں جس کا بھی ان کو کو ئی فا ئدہ نہیں ملا جس کے بعد اب انہوں نے پا رٹی قیا دت چھوڑکر تمام اختیارات بلاول بھٹو زرداری کے حوالے کر نے پر تیا ر ہو گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے پا رٹی اعلی سطح پر صلاح مشورے تیز کر دئیے ہیں اگر انہوں نے پا رٹی کا عہدہ چھوڑ ا تو بلا ول بھٹوزرداری کے سا تھ جو ٹیم مقر ر کر یں گے اس میں فریال تالپور، سید خورشید شاہ ،یو سف رضا گیلا نی ،احمد مختا ر ،ایازسومرو،قا ئم علی شاہ،نثار کھوڑو ،مرادعلی شاہ شامل ہو ں گے تا کہ ایسی پا لیسی اختیا ر کریں جو آصف زرداری کی پا لیسی سے مطا بقت رکھتی ہو اور ان کو ایسے لوگوں سے دور رکھے جو آصف زرداری سے نا راض ہیں۔