بھارت تین ارب ڈالر کے ساتھ حلال گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں سر فہر ست

منگل 22 ستمبر 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) بھارت تین ارب ڈالر کے ساتھ حلال گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے ، پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا لائیو سٹاک پیدا کرنے والا ملک ہے مگر حکومتی عدم توجہی اور پالیسیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سالانہ 115ملین ڈالر کے لحاظ سے حلال گوشت برآمد کررہا ہے ۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین پاکستان ایگلرکیچر میٹ کونسل ممتاز خان نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دنیا کا پانچواں بڑا لائیو سٹاک پیدا کرنے والا ملک ہے مگر حلال مصنوعات کے بارے میں کوئی معیار نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان حلال گوشت برآمد کرنے والے ابتدائی دس ممالک میں بھی شامل نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیار کے مطابق جانور تیار کرنے میں 90دن درکار ہوتے ہیں ان جانوروں کو ایک معیار کے مطابق خوراک دینے سے ہم حلال گوشت کی عالمی انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں عالمی دنیا میں حلال مارکیٹ کا کوئی حصہ تین ٹریلین ڈالر ہے اور پاکستان ورلڈ حلال مارکیٹ اپنی جگہ بنا سکتا ہے ممتاز خان نے کہا کہ بھارت غیر اسلامی ملک ہونے کے باوجود تین ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو کہ ہمارے لئے افسوسناک ہے پاکستان کی حکومت کو اس حوالے سے فوری طورپر قانون بنانے کی ضرورت ہے تاکہ گلوبل حلال مارکیٹ میں ہم اپنا بڑا حصہ ڈال سکیں

متعلقہ عنوان :