توانائی کے شعبے میں 980 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے،چیئرمین عمران خان،بدعنوانی اور بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے ، ٹویٹ

منگل 22 ستمبر 2015 09:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران توانائی کے شعبے میں 980 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر میں اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ توانائی کے شعبے سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے 980 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے، اس رپورٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ قومی خزانے میں کس طرح اربوں روپے کا گھپلا کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ مک مکا کی سیاست نے 2سال تک کرپشن کی یہ داستان چھپائے رکھی، بدعنوانی اور بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے اور قومی خزانے کو980ارب روپے کا ٹیکہ لگانے والوں کو فوری طور پر پکڑا جائے۔

متعلقہ عنوان :