بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن ،شفاف انتخابات کیلئے ضلعی حکومتوں اور صوبائی حکومتیں آپس میں رابطے میں رہیں ،غفلت نہ برتی جائے ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خا ن،چیف سیکرٹریز کی الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ،الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر ٹرانسفر اور نئی پوسٹنگ نہیں کی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن

منگل 22 ستمبر 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کے بارے الیکشن کمیشن میں اجلاس چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت ہوا ۔ دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیر کے روز سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی بارے اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سندھ اور پنجاب نے بھی شرکت کی اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کی الیکشن کمیشن نے دونوں چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور الیکشن کمشنر کو آگاہ کیاجائے الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے شفاف انتخابات کے حوالے سے ضلعی حکومتوں اور صوبائی حکومتیں آپس میں رابطے میں رہیں الیکشن کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے دوسری جانب دونوں چیف سیکرٹریز نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون فوری حرکت میں آئے گا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سزا دے کر مثال قائم کرے گا تاکہ آئندہ الیکشن میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین قومی اسمبلی کے ممبران وزیراعظم بشمول صدر پر الیکشن کے دوران مہم چلانے کا پر سخت پابندی ہے الیکشن کمیشن خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مجاز ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے بتایا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے علاوہ ضمنی انتخابات کے انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے امور بھی زیر غور آئے جس پر الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔

دونوں صوبائی سیکرٹریوں نے الیکشن کمیشن کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر ٹرانسفر اور نئی پوسٹنگ نہیں کی جائے گی ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں اسلام آباد کے چیف کمشنر بھی شریک ہوئے صوبوں اور اسلام آباد میں کچھ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی ا جازت مانگی ہے جو الیکشن پر اثر انداز نہ ہوں انہوں نے کہا کہ جن ترقیاتی سکیموں کا ورک آرڈر شیڈول سے پہلے آچکا ہے ان پر الیکشن کمیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہے وزراء اعلیٰ آفس کی ہدایت سمیت ہر قسم کی صورتحال میں فنڈز کے ایشو کرنے پر پابندی ہوگی چیف سیکرٹریز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس غیر جانبدار اورپیشہ ورانہ فورس کا کردار ادا کرے گی چیف الیکشن کمشنر کے وضاحت طلب کرنے آئی جی پنجاب نے لاہور میں امیدوار زبردستی دستبردار کرنے کے معاملے پر جواب دے دیا آئی جی پنجاب نے واقعہ کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبائی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی سکروٹنی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ صوبوں کی درخواست پر ہوگا اٹک میں ضمنی الیکشن کے دوران تجرباتی بنیادوں پر چھتیس پولنگ سٹیشنوں پر این رائیڈ درخواستوں کے ذریعے رزلٹ مرتب کرینگے ۔