اوپن یونیورسٹی کا آپریشن’ضرب عضب‘میں فوجی شہدا ء کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلا ن، پاک فوج کے جوان اس آپریشن میں عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ، وہ ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی
پیر 21 ستمبر 2015 09:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ' ضرب عضب' میں فوجی شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی ، دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں ہمارے فوجی جوان اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کررہے ہیں ، ہم ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے " ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ ملی نغموں کے مقابلے کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب میں کیا۔
آپریشن 'ضرب عضب'کے فوجی شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی نے بجٹ میں 80۔لاکھ روپے مختص کردئیے ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نکل مکانی کرنے والے افراد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے ہم وطن متاثرین کی مدد کے لئے یونیورسٹی کے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور انہیں بھی مفت تعلیم فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
1965ء اور 1971ء کے پاک ۔
انڈیا جنگ میں فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ شہداء کے بارے میں ہمارا ایمان ہے کہ وہ مرتے نہیں ، ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ان کی روحیں ہمیں دیکھ رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی بحیثیت قومی ادارہ اسی طرح محافل کے ذریعے فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی رہے گی۔اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کو محفوظ ، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے سخت محنت کریں ، تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور ایسے کارنامے کریں کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں صف اول پر آجائیں، آپ کی ترقی دیکھ کر دشمن خوفزدہ ہوگا اور دشمن سے بدلہ لینے کا یہی بہتر انداز ہے۔مقابلے کا انعقاد یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ نے کیا تھا۔ ملی نغموں کی رنگا رنگ تقریب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں شعبہ پاکستان اسٹڈی ، ریجنل کیمپس راولپنڈی اور ریجنل کیمپس اسلام آباد کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تقریب کی صدارت کی۔1965ء کی جنگ میں شہید لائس نیک، محمد محفوظ جنہیں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا ،کے بڑے بھائی محمد معروف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پاکستان آرمی کے کرنل سجاد احمد ، کرنل طارق اور میجر تنزیل الرحمن نے بھی شرکت کی۔قومی نغموں کی دھنوں نے یونیورسٹی آڈیٹوریم میں قومی جوش و جذبے کا ایک خوبصورت سماں باندھا ہوا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ محسنہ نقوی ، ڈاکٹر رفعت حق ، عبدالباسط مجاہد اور ملک اختر حسین نے ججز کے فرائض ادا کئے۔نتائج کے مطابق ملی نغموں کے مقابلے میں اول پوزیشن راولپنڈی ریجن کے وسیم بشیر اور اسلام آباد کیمپس کے ظہیر عباس نے حاصل کی ، دوسری پوزیشن یونیورسٹی کے آزاد کشمیر کیمپس کے احمد نغمان فاروق نے جبکہ تیسری پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین G-10/4کی 4thائیر کی طالبہ سیدہ ثمینہ نے حاصل کیں۔ملی نغموں کے مقابلے میں کامیاب طلبہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی شیلڈز اور اسناد پیش کیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 21 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
عمران خان کو اب میچور ہو جانا چاہیے عوام انکی منفی باتوں کو پسند نہیں کرتے،احسن اقبال، اگر ہمارا مقابلہ کرنا تو خیبر پختونخواہ میں منصوبے بنائیں اور کارکردگی کی بنیاد ہمارا مقابلہ کریں وہ اپنی منفی ... مزید
-
ن لیگ کی مسلسل نظر اندازی سے مذہبی و اتحادی جماعتیں مایوس ہوگئیں،سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ن لیگ سے اتحاد ختم کرنے پر اہم رہنماؤں کا مطالبہ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کو بلدیاتی پینل میں شامل کرنے کے ... مزید
-
واپڈا میں 1 لاکھ میٹر ریڈرز کی بھرتیاں عید کے بعد شروع ہوں گی واپڈا کی 7 ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں میں ہزاروں خالی آسامیاں پڑی ہیں‘ وزیراعظم سے منظور کیلئے سمری ارسال
-
گرینڈحیات ہوٹل‘ نیب نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرلیا، پی اے سی نے سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری نیب کے سپرد کی، 9 ماہ گزرنے کے باوجود نیب نے انکوائری مکمل نہیں کی، سکینڈل کا اصل کردار نواز شریف کابینہ ... مزید
-
یہ تو بتایا جائے میرا جرم کیا ہے؟صوبائی وزیر رانا مشہود کا ڈی جی نیب کو خط کا انکشاف، کوئی انکوائری اور نہ ہی نوٹس ملا ہے تو پھر نیب کے نام پر میرا میڈیا ٹرائل کیوں کیا جا رہا ہے، خط کا متن
-
تحریک انصاف کے خلاف بیان بازی رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے نام سے وزیر اعظم ہاؤس سے ہونے لگی
-
فیصل آباد، معروف تاجر رہنماء آصف بسیع کی گرفتاری کے بعد بینک اکاوٴنٹس میں 38ارب کا انکشاف ، فیصل آبادکے صنعتکاروں ،تاجروں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی اورایک صوبائی وزیر پریشان
-
ضمنی و بلدیاتی انتخابی مہم ،امیدواروں کیلئے ” ناشتہ، ڈنر“ کا نیا کلچر سامنے آگیا،پنجاب میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیلئے سپورٹرز نے ناشتوں کا ریکارڈ قائم ... مزید
-
مری میں20 سال بعد سینما کھولنے کیا تیاری مکمل ، عید الاضحٰی کے موقع پر کھولے جانے کا امکان
-
سندھ میں کرپٹ سرکاری افسران کے گرد شکنجہ کسا جانے لگا، ایک کے بعد ایک انکوائری شروع ،ڈی ایم سی ملیر میں 170گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں افسران کی جیبوں میں جانے کا انکشاف ، لنک روڈ اورمویشی منڈیسے حاصل ... مزید
-
پاکستان دنیا میں پرانے کپڑوں کی درآمدکا سب سے بڑا ملک بن گیا،ہر سال لاکھوں میٹرک ٹن پرانے کپڑے دیگر ممالک سے پاکستان درآمد کئے جاتے ہیں، آنے والی سردیوں میں بھی لاکھوں میٹرک ٹن پرانے کپڑوں کے آرڈر ... مزید
-
عیدالاضحی کی آمد،قصابوں کی چاندی،بکرا دو ہزار روپے ، بیل پانچ ہزار روپے کے ریٹ آویزاں کر دیئے
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عامر کو معاف کیا ، پی سی بی نے نہیں‘ معافی مانگنے کے بعد عامر اور سلمان کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا؛ چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، بھارت سیریز کے معاہدے کی پابندی نہیں کر ... مزید
-
کابل،جھڑپ میں افغان نیشنل آرمی کے 5 جواں جاں بحق، 7طالبان ہلاک، جھڑپ پکتیکامیں سرچ آپریشن کے دوران ہوئی جوابی کارروائی کے دوران پانچ طالبان زخمی بھی ہوئے
-
نیپال میں نئے آئین کا نفاذ، آئین نیپالی معاشرے کے ہر فرقے کی خواہشات اور مطالبات کا انفرادی اور اجتماعی طور پر احاطہ کرتا ہے، نیپال سات ریاستوں پر مشتمل سیکولر، فیڈرل ریپبلک بن جائے گی
-
یمنی باغیوں نے تین امریکیوں سمیت چھ مغویوں کو رہا کر دیا
-
امریکی صدر اوبامہ کا ہم شکل مارکیٹ میں آگیا،انتیس سالہ زیاؤ کا رنگ روپ اور بلڈ گروپ بھی اوبامہ جیسا ہے ، ان دنوں مقامی فلم میں گینگسٹر کا کردار کر رہے ہیں
-
مصر: نئے وزیراعظم شریف اسماعیل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،نئی حکومت اکتوبر سے 2 دسمبر کے درمیان مرحلہ وار پارلیمانی انتخابات کروائے گی
-
امریکا میں پاور پلانٹ کو دھماکوں سے زمین بوس کردیا گیا
-
سعودی عرب ،حج کے موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے،شدت پسندوں کو کسی جگہ قدم نہیں جمانے دیں گے: سعودی وزیرداخلہ
-
شام ، لڑائی کے دوران اسامہ بن لادن کا سابق نائب ہلاک،القاعدہ کمانڈر ابوالحسن التونسی کو ادلب گورنری میں لڑائی کے دوران ہلاک کیا گیا
-
شام ، النصرہ محاذ نے 71 یرغمال شامی فوجیوں کے سرقلم کردیے
-
وزیراعظم کاپرائیویٹ سکولزفیسوں میں 2015میں اضافہ نہ کرنے کاحکم
-
پشاور ، بڈھ بیرحملہ 14 دہشت گردوں میں سے پانچ کی شناخت کر لی گئی، دو کا تعلق سوات تین کا قبائلی علاقے خیبرایجنسی سے ہے ،پشاور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے کوائف افشاں کرنے پر وزارت داخلہ کا سخت اظہار ... مزید
-
عمران خا ن کا این اے 122میں انتخابی مہم پر پابندی کیخلاف الیکشن کمیشن میں پٹشن اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان،(ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں مکمل مک مکاؤ ہیں دونوں کی کوشش ہو گی،عمرا ... مزید
-
پشاورسانحہ بڈھ بیرکے شواہدافغان حکام کوپیش کریں گے ، پرویزرشید،پاکستان کاافغانستان حکام کیساتھ تمام معاملات پربات چیت کاسلسلہ جاری ہے ،افغانستان نے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے ... مزید
-
افغانستان سے پاکستان پرالزام تراشی کاسلسلہ جاری ہے ، سرتاج عزیز،نیویارک میں افغان وزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی ،اب تک اعلیٰ سطحی پرافغان حکام سے پشاورسانحہ بارے کوئی بات نہیں ہوئی ہے،سیاسی سطح پر ... مزید
-
تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں نے عمران خان کو پارٹی میں مالی بے ضابطگیوں ،نااہل لوگوں کو ٹکٹ دینے ، اور منشور سے انحراف کر نے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا، تحریک انصاف بنیادی منشور سے ہٹ گئی ہے جس سے پارٹی ... مزید
-
مذہبی شدت پسندی کاخاتمہ ، وفاقی حکومت نے مساجد ،مدارس سمیت امام بارگاہوں سے فرقہ واریت پر مبنی کتابیں ،مواد رکھنے پر پابندی عائد کردی ،فرقہ واریت ،شدت پسندانہ مواد ملنے کی صورت میں دہشت گردی کے ... مزید
-
عمران خان کو ضمنی انتخابی مہم میں شر کت سے روکنے کے خلاف آج لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر یں گے‘چوہدری سرور،ہم جمہو ریت پر یقین نہ رکھتے ہوتے تو موجودہ الیکشن کمیشن کی نگرانی ... مزید
-
مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم میں وزراء اور دیگر ارکان اسمبلی کی عدم شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا،وزیر اعظم نے کابینہ اور اسمبلی ارکان کو ضمنی انتخابات کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کردی
-
سیالکوٹ،وزیر اعظم کی جانب سے سرحدی گاوٴں کندن پور میں بھارتی فوج کی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں میں امدادی رقوم تقسیم
-
چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے لامحدوداختیارات ، گڈ گورننس کو ایک طرف رکھ دیا گیا، دونوں اداروں کے سیکرٹریٹس کے ملازمین قواعد وضوابط سے زیادہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے بنائے ... مزید
-
نیب نے ایم سی بی نجکاری کی دستاویزات تلاش کرکے قبضے میں لے لیں،گم شدہ دستاویزات نجکاری کمیشن‘ وزارت خزانہ سے تلاش کی ہیں‘ بینک کے 7 ڈائریکٹرز کے بیانات جلد قلمبند کریں گے‘ نیب حکام
-
حساس اداروں کی سوات اور خیبر ایجنسی میں کارروائی، 12افراد گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
-
اوپن یونیورسٹی کا آپریشن’ضرب عضب‘میں فوجی شہدا ء کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلا ن، پاک فوج کے جوان اس آپریشن میں عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ، وہ ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ، پروفیسر ڈاکٹر ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.