عمران خان کو ضمنی انتخابی مہم میں شر کت سے روکنے کے خلاف آج لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر یں گے‘چوہدری سرور،ہم جمہو ریت پر یقین نہ رکھتے ہوتے تو موجودہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیتے،ہم ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی چاہتی ہے مگر کر پشن اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا ‘آئی جی پنجاب سمیت پو لیس کے دیگر افسران کے رشتہ دار (ن) لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن لڑرہے ہیں ان حالات میں لوگوں کو انصاف کون دے گا؟ پر یس کا نفر نس سے خطاب

پیر 21 ستمبر 2015 09:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پارٹی چےئر مین عمران خان کو ضمنی انتخابی مہم میں شر کت سے روکنے کے خلاف آج (سوموار)لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر یں گے‘ہم جمہو ریت پر یقین نہ رکھتے ہوتے تو موجودہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیتے ‘ہم ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی چاہتی ہے مگر کر پشن اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا ‘آئی جی پنجاب سمیت پو لیس کے دیگر افسران کے رشتہ دار (ن) لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن لڑرہے ہیں ان حالات میں لوگوں کو انصاف کون دے گا؟مقتول غفار گجر کے قتل کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہ کی گئی تو کسی تفتیش کو قبول نہیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز پارٹی چےئر مین سیکرٹر یٹ میں ہنگامی پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجودتھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ہم کسی ایسی تفتیش کو نہیں مانے گے جس میں غفارگجر کے قتل پر ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں ہونگیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پو لیس سیاسی بن چکی ہے اور وہ بھتہ خوروں ‘ٹارگٹ کلرز اور ڈاکوں کو پکڑ نے کی بجائے تحر یک انصاف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے اور ہمارے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو ہر اساں کر رہی ہے مگر اسکے باوجود ہم حکمرانوں کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ضمنی انتخابات میں شر کت سے روکنا جمہو ریت کی نفی ہے اورہم اسکو کسی صورت قبول نہیں کر یں گے اور اسکے خلاف آج الیکشن کمیشن اور عدالت میں پٹیشن بھی دائر کر یں گے ہم سمجھتے ہیں کہ صرف عمران خان نے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے صرف وزیراعظم ‘وزیر اعلی ‘گورنر زاور وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہونی چاہیے کیونکہ اپوزیشن کے پاس تو سر کاری وسائل کے استعمال کا کوئی اختیار نہیں ہو تا ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدرری سرور نے غفار گجر کے قاتلوں کو کچھ لوگ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم اس وقت تک خاموش نہیں ہوں گے جب تک غفار گجر کے قاتلوں کو گر فتار نہیں کر لیا جا تا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پر عوام اعتماد کرتے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی تحر یک ہی کا میابی حاصل کی جائیگی