افغانستان سے پاکستان پرالزام تراشی کاسلسلہ جاری ہے ، سرتاج عزیز،نیویارک میں افغان وزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی ،اب تک اعلیٰ سطحی پرافغان حکام سے پشاورسانحہ بارے کوئی بات نہیں ہوئی ہے،سیاسی سطح پر پشاوربڈھ بیرپرحملے کے شواہدافغان حکام کے ساتھ شیئرکریں گے،۔نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 21 ستمبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ افغانستان سے پاکستان پرالزام تراشی کاسلسلہ جاری ہے ،نیویارک میں افغان وزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی ،اب تک اعلیٰ سطحی پرافغان حکام سے پشاورسانحہ بارے کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کرتے ہوئے سرتاج عزیزکاکہناہے کہ ایک دوسرے کی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے کے حوالے سے افغانستان کے ساتھ معاہدہ موجود ہے ،پاکستان اس معاہدے کی پاسداری کرتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان یہ نہیں کہتاکہ افغان حکومت پشاورحملے میں ملوث ہے ،اب تک اس واقعے کے بارے میں افغان حکام سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ،صرف انٹیلی جنس سطح پربات ہوئی ہے ،پہلے خفیہ سطح پربات چیت کریں گے بعدمیں سیاسی سطح پرمذاکرات کریں گے ،ان مذاکرات میں پشاوربڈھ بیرپرحملے کے شواہدافغان حکام کے ساتھ شیئرکریں گے ۔ان کاکہنا تھا کہ نیویارک میں افغان وزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی،تمام مسائل پرچین ،امریکہ اورافغانستان سے بات چیت ہوگی ،انہوں نے مزید کہا کہ کابل کے قریب حملے کاالزام پاکستان میں بعض عناصرپرلگایا جارہا ہے اورافغانستان سے پاکستان پرالزام تراشی کاسلسلہ جاری ہے